108

10پولیس ملازمین نوکری سے فارغ متعدد کو سخت سزائیں:ڈی پی او منڈی بہاوالدین رضا صفدر کاظمی

10پولیس ملازمین نوکری سے فارغ متعدد کو سخت سزائیں:ڈی پی او رضا صفدر کاظمی
اردل روم کا ا نعقاد،ڈیوٹی میں غفلت لاپرواہی،غیر حاضری پرمتعدد پولیس اہلکاروں کو سزائیں:ڈی پی او رضا صفدر کاظمی
پولیس ملازمین کو ہر صورت نظم و ضبط کی پابندی اور محکمانہ قوانین کا پاس رکھنا ہو گا:رضا صفدر کاظمی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین رضا صفدر کاظمی نے اردل روم کا انعقاد کیا، فرائض میں غفلت لاپرواہی،ناقص کارکردگی و تفتیش اور غیر حاضری پر پولیس اہلکاران کو دیے گئے شو کاز نوٹسز پرمحکمانہ سزائیں دیں،دس کنسٹیبیلان نوکری سے فارغ جن میں حسیب اشرف، عامر شہزاد، ذیشان علی، علی حسن، ابتصام بسمل، ثاقب عباس، بلال حسن، عثمان قیصر، عبدالرحمٰن اور نعمان افضل شامل ہیں اور بتیس ملازمان کو وارننگ دی گئی،
تین سب انسپکٹرز کو تنزلی تنخواہ کی سزا، پانچ سب انسپکٹرز کی سروس ضبطگی، چار اے ایس ایز کی سروس ضبطگی، پانچ کنسٹیبلان کی سروس ضبطگی آٹھ سب انسپکٹر ز کو سنشور کی سزا اور انتیس کنسٹیبلان کو سنشور کی سزا سنائی گئی۔ڈی پی او نے کہا کہ پولیس ایک ڈسپلن فورس ہے،ملازمین کو ہر صورت نظم و ضبط کی پابندی اور محکمانہ قوانین کا پاس رکھنا ہو گا، پولیس افسران و ملازمان کوسختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرائض نہایت ایمانداری اور دیانتداری سے سرانجام دیں،عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، ڈیوٹی میں غفلت لاپرواہی اور ناقص کارکردگی پر سخت محکمانہ سزائیں جبکہ اچھی کارکردگی پر انعام بھی دیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں